احسن خان کے ڈرامہ ”بندھے ایک ڈور سے ”کی کامیابی کے نئے ریکارڈ

احسن خان کے ڈرامہ ”بندھے ایک ڈور سے ”کی کامیابی کے نئے ریکارڈ

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے نامور اداکار کمپیئر و میزبان احسن خان کی نئی ڈرامہ سیریل ”بندھے ایک ڈور سے“نے کامیابی کے نئے ریکارڈ توڑ دیئے۔نجی چینل پر پیش کیئے گئے نئے ڈرامہ سیریل میں احسن خان کے کردار کو پہلی ہی قسط میں شائقین نے سراہتے ہوئے کامیابی کی سند بخش دی ہے ان کی اور ساتھی اداکاروں کی جاندار اداکاری نے ڈرامے کی کامیابی میں اہم کرادار ادا کرتے ہوئے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں اور ان کے نئے ڈرامہ کو آغازمیں ہی شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے جس پر احسن خان بہت زیادہ خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے یہ مقام حاصل کیا ہے شائقین نے ہمیشہ میرے کام کو پسند کیا ہے۔

مزید :

کلچر -