کشمیر ی عوام پر ہونیوالے مظالم پر بیوٹیشن رابعہ اویس غمگین

  کشمیر ی عوام پر ہونیوالے مظالم پر بیوٹیشن رابعہ اویس غمگین

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر بیوٹیشن رابعہ اویس بھی کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پردلبرداشتہ ہو گئیں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ہاتھوں 60 سالہ شخص کی شہادت پر دکھ ہے۔ رابعہ اویس نے مزید بتایا کہ ہم کب تک اس ظلم پر خاموش رہیں گے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ظالم بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک 60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیاتھا۔

اور شہید ہونے والے شخص کا 3 سالہ نواسہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا لیکن اسے دلاسہ دینے والا کوئی نہیں تھا۔رابعہ اویس کا کہنا تھا کہ اس اندوہناک اور انسانیت سوز واقعہ پر عالمی عدالت کو بھی ہوش میں آنا چاہیے اور اس کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو سرزنش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا سوشل بائیکاٹ بھی کیا جانا چاہیے تاکہ دوبارہ اسے ایسی ہمت نہ ہو۔

مزید :

کلچر -