محنت و لگن سے آگے بڑھ رہی ہوں، اداکارہ فرح ناز

محنت و لگن سے آگے بڑھ رہی ہوں، اداکارہ فرح ناز

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ وپرفارمرفرح نازنے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران جتنا بھی کام کیا اس سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔میں اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے مسلسل آگے بڑھ رہی ہوں۔زندگی میں ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں،ٹی وی،فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی اصلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں۔ فرح نازنے کہا کہ میر اتھیٹر کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے،میں سب کا احترام کرتی ہوں،تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے ہمارے شعبے میں کوئی نمبر ون نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -