پی ٹی وی کیلئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں،سہیل اصغر

پی ٹی وی کیلئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں،سہیل اصغر

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارسہیل اصغر نے کہا کہ آپریشن کے بعد میں مکمل طور پر صحتیاب ہوں۔میں ان تمام لوگوں کا شکر گذار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کیلئے دعائیں کیں۔پاکستان ٹیلی وژن سے محبت کارشتہ ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ اس ادارے کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں اور مجھے جب بھی بلایا جائے گا میں بغیر کچھ سوچے سمجھے دوڑا چلا آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قومی چینل کو دن دوگنی رات چو گنی ترقی عطا کرے۔ سہیل اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن سے محبت کا رشتہ ہے۔

جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ سہیل اصغر نے کہا کہ یہ وہ ادارہ ہے جس نے مجھ سمیت بہت سے فنکاروں کو عزت اور مقام دیا اورہم آج جو کچھ بھی ہیں اس ادارے کی وجہ سے ہیں۔

مزید :

کلچر -