لوگوں کے چہروں پر خوشی بکھیر کر بہت خوشی ہوتی، غفار لہری

لوگوں کے چہروں پر خوشی بکھیر کر بہت خوشی ہوتی، غفار لہری

  

لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین غفار لہری نے کہا ہے کہ سٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے،لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ہے۔سکرپٹ لکھنے والوں کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کامیڈین اداکار ہونے پر فخرہے اور جب تک میری زندگی ہے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا رہوں گا۔

مزید :

کلچر -