وائرس نے ساری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،حمائمہ
لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکار ہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ کررونا وائرس کے نقصان کے پیش نظر تمام انسان اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں۔ چین سے پروان چڑھنے والے کورونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اب تک اس وائرس کی وجہ سے کئی ہزار لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور سپر پاور ملک بھی کورونا کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے۔ تاہم پاکستان میں بھی یہ وائرس کئی افراد کو متاثر کر چکا ہے۔پوری دنیا پر اس وبا کے پھیلتے اثرات کے باعث حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ تمام انسان اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، دنیا کے پر کونے سے ہر ایک انسان اپنے خدا سے معافی مانگے۔ اللہ پاک کیسے نہیں سنے گا انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہم اس مشکل سے باہر نکل جائیں گے اور اس کے لئے ہم سب کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے مشکل وقت جلد گزر جائے گا۔