بالی وڈ میں اداکاری کی آفر ہوچکی ہے، اداکارہ دعا خان
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل دعا خان نے کہا ہے کہ ان کو بالی ووڈسے متعدد آفرز آچکی ہیں تاہم ان کو بالی ووڈ فلموں میں کو ئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ سے متعدد آفرزموصول ہوئیں تاہم انہوں نے وہ مسترد کردیں کیونکہ وہ سوشل میڈیا سٹار بننے پر مطمئن ہیں۔دعا خان نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا سٹار ہوں اور مجھے یہی پسند ہے اور عزت ملی ہے۔
مستقبل میں شوبز میں آنے والے نئے افراد کیلئے ایکپلیٹ فارم تشکیل دینا چاہتی ہیں کیونکہ ایسے افراد کو رکاوٹوں اور مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہیں ملتا۔