خیبر پختونخوا، کورونا سے نمٹنے کے 100دن مکمل ہونے پریوم عزم وہمت منایا گیا

خیبر پختونخوا، کورونا سے نمٹنے کے 100دن مکمل ہونے پریوم عزم وہمت منایا گیا

  

پشاور،اضلاع (سٹی رپورٹر،نمائندگا ن پاکستان)صوبائی حکومت کی جانب سے ہفتہ کے دن کورونا کے خلاف عزم و ہمت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹاون ون ہال پشاور گئے۔ جہاں پر انہوں نے تحصیل میونسپل انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ ملازمین کو پھول پیش کیے جبکہ باچا خان چوک میں صفائی کرنے والے ورکرز کے ساتھ سڑک پر جھاڑو بھی لگایا۔ٹاؤن ون ہال میں صفائی عملہ اور تحصیل میونسپل آفیسر ٹاون ون سلیم خان کی موجودگی میں محکمہ بلدیات کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ عزم و ہمت کے 100 دن مکمل ہونے پر ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فرنٹ لائن ورکرز نے جانوں پر کھیل کر کورونا کے خلاف ڈیوٹی دی۔کامران بنگش نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے ہزاروں ملازمین نے کورونا ایمرجنسی کے دوران بغیر کسی چوں و چراں اور الاؤنس کے ڈیوٹی سرانجام دی۔ انتہائی کم وسائل کے باوجود چترال سے لے کر وزیرستان تک عوام تک بہترین خدمات کی فراہمی جاری ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے معاون بلدیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز نے محکمہ بلدیات کی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار اور تعریف کی ہے۔اس موقع پر کورونا ایمرجنسی کے دوران شہید ملازمین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔معاون وزیراعلیٰ نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف اب تک محکمہ بلدیات نے 93553 سے زیادہ سرگرمیاں کی ہیں جبکہ صحت و صفائی کی مد میں سب سے زیادہ سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 16000 سرگرمیاں مساجد، عمارات اور دیگر پبلک مقامات کو جراثیم کش اسپرے سے متعلق ہوئیں جبکہ 11613 سرگرمیاں عوامی مقامات پر ہاتھ دھونے کی سہولت کے متعلق تھیں۔معاون بلدیات کامران بنگش نے واضح کیا کہ کورونا سے صاف خیبرپختونخوا رکھنے کے لیے 10 ہزار سے زائد سرگرمیاں عوامی گزرگاہوں اور سڑکوں پر جراثیم کش اسپرے کی کی گئیں یہی وجہ ہے کہ آج پورا خیبرپختونخوا فرنٹ لائن ورکرز کو سلام پیش کرتا ہے۔وہاں پر موجود صفائی عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے ریمارکس دیئے کہ آپ صفائی والے ہیں گند والے ہم عوام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں اور ملازمین کی محنت سے صاف و صحت مند خیبرپختونخوا بنا رہے ہیں ٭کورونا وائرس سے نمٹنے کی کاوشوں کے سو دن پورا ہونے پر صوبائی حکومت تمام فرنٹ لائن ورکر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، ٹی ایم اے،، پولیس، انتظامیہ، آرمی اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جسے ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے آبنوشی,ریاض خان نے ضلع بونیر میں ''عزم و ہمت کے 100 دن'' کے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی شیر اکبر،ڈیڈک چیئرمین فخر جہان اور ڈی سی بونیر بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ کہ محکمہ آبنوشی کے افسران و جملہ سٹاف ممبران کو بھی سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے انتہائی مشکل گھڑی میں جبکہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ عروج پر تھا نہایت ہمت وعزم،تندہی اور احسن طریقے سے اپنے فرائض منصبی انجام دئیے اور عوام کو بلا تعطل پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر ریاض خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء نے دنیا کا تمام نظام زندگی مفلوج کیا ہے اور ہر ایک کو اس وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود فرائض کی انجام دہی بھی ضروری ہے لہذا ان مشکل حالات میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، ٹی ایم اے،، پولیس، انتظامیہ، آرمی اور دیگر محکموں کے اہلکار کورونا کے آغاز سے ہی اپنے کام کو جاری رکھا اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کرتے رہے ہیں اور تمام ایس او پیز و احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے اپنی ڈیوٹی نبھارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مشکل حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والی قوم ہیں،انشاء اللہ کرونا کا یہ سخت وقت بھی جلد اختتام کو پہنچ جائے گا۔دریں اثناء معاون خصوصی نے اہلکاروں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے٭کورونا عالمی وبا کے بنوں میں 100دن مکمل ہونے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بنوں طارق مسعود کی قیادت میں ایکسائز عملے نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں،ٹریفک پولیس اور عوام میں ماسک،دستانے اور ہینڈ سینیٹائزرز تقسیم کئے انہوں نے آگاہی مہم کے سلسلے میں جگہ جگہ آگاہی بینرز بھی لگوائے اور عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بنوں طارق مسعود نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ور ساتھ ریجن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عید بادشاہ کی خصوصی ہدایت پر ہم نے آج کورونا کے خلاف لڑے والے فرنٹ لائن سولجرز اور عوام میں یہ حفاظتی سامان تقسیم کیا٭عزم وہ ہمت کے 100 دن کے نام سے ضلع بونیر میں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کی ہدایت پر کروناوائیرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس سٹاف۔ریونیوسٹاف۔سیکرٹری وولیج کونسل۔ٹی ایم اے سٹاف اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین اور پولیس کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر۔پولیس لائن ڈگر اور یونیورسٹی اف بونیر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔تقریبات میں منسٹر ریاض خان۔ڈیڈک چئیرمین سیدفخر جہان باچا۔ایم این اے شیراکبر خان۔ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد خان۔اے سی ڈگر لطیف الرحمان۔ٹی ایم او ڈگر امین خان۔اے اے سی گاگرہ محمد اسحاق اور اے سی گاگرہ کے فوکل پرسن احسان خان کے علاوہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں نے شرکت کی٭عالمی وبا ء کورونا وائرس کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے والے سرکاری اور غیر سرکاری اہلکاروں کو سو دن پوری ہونے کے اعزاز میں سلامی پروگرام کا انعقاد۔پروگرام میں پولیس فورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔سلامی پروگرام میں اے ڈی سی سید سیف الاسلام سمیت ڈی ایچ او ڈاکٹر حیات خان آفریدی، اے سی حامد اقبال کے علاوہ دیگر افسران،قومی مشران،علماء کرام،ایل ایچ ویز،سول ڈیفنس،ریسکیوں 1122،ہلال احمر اور فلاحی و سماجی تنظیموں کے اہلکاروں کی شرکت۔عالمی وبا ء کورونا وائرس کے خلاف تعاون پر سرکاری اہلکاروں سمیت عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اے ڈی سی سید سیف الاسلام۔سو دن میں ضلع بھر میں ستر پازیٹیوکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔متاثرہ افراد میں تقریباََ پچاس افرادصحت یاب ہو چکے ہیں۔امید ہے کہ علاقہ میں عالمی کورونا وائرس پرآئندہ15 اگست تک قابو پالیں گے٭ لوئر دیر میں کو رونا وا ئرس سے نمٹنے کا 100دن مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام ”یوم عزم وہمت منا یا گیا کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، ریکسیو، سیکورٹی اہلکاروں اور میڈیا کے نمائندوں کو زبردست خراج تحسین پیش،قومی پرچم لہرایا گیا، اس حوالے سے ڈی سی جرگہ ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے معاون ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان، اے ڈی سی اشفاق احمدخان تا رانی، اسسٹنٹ کمشنر شاہ جمیل خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد نذیر خان، کو رونا کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد ارشاد، ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کے ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی، ٹی ایم او تیمرگرہ پرویز اختر،ڈی ایچ او افس کے زکریا خان ودیگر بھی موجود تھے٭ڈسٹرکٹ پولیس مردان کے زیر انتظام کرونا وباء کے خلاف جدوجہد / عزم و ہمت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں میں توسیفی اسناد کی تقسیم کے حوالے سے تقریب۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان 100 دنوں میں کرونا وباء کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے اور عوام کی جانوں کو بچانے کی خاطر اپنی جان کو داؤ پر لگا کر فرنٹ لائن پر گرایں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں میں سلام پیش کرتا ہوں جواپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر رہے ہیں اور مشکلات میں عزم و استقلال کے ساتھ ڈٹے رہے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی نگرانی میں ضلعی پولیس کے اہلکاران اس وباء کے خاتمے تک عزم و استقلال کے ساتھ ڈٹے رہینگے۔تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس اہلکاروں میں توسیفی اسناد تقسیم کئے٭ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کورونا وائرس کی خطرناک وباء کی لپیٹ میں ہے اور اس کا مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران انتھک محنت اور کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ کورونا وباء سے لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز کورونا وائرس کے خلاف حکومت خیبر پختونخوا کے عزم و ہمت کے سو دن پورے ہونے کے موقع پر لیویز لائن ملاکنڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر،پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز،سول انتظامیہ،لیویز فورس،پاک فوج،محکمہ اطلاعات اور ریلیف سمیت تمام فرنٹ لائن محکمے اور ادارے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -