سرائے نورنگ،ملک علی سرور کی قیادت میں وفد کی ثمر بلور سے ملاقات

سرائے نورنگ،ملک علی سرور کی قیادت میں وفد کی ثمر بلور سے ملاقات

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)عومی نیشنل پارٹی لکی مروت کے ضلعی صدر ملک علی سرور خان کی قیادت میں گزشتہ روز ایک وفدنیصوبائی سیکرٹری اطلاعات ورکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلورسے پشاور میں ملاقات کی۔جہاں پرثمر ہارون بلور کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بننے پر مبارکباد اورتحفہ پیش کیاضلعی صدر ملک علی سرورخان نے رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلورکوصوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے کے فیصلے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ثمرہارون بلور کوصوبائی کابینہ میں شمولیت سے پارٹی مزیدفعال اور مضبوط ہوگی انہوں نیکہا کہ پارٹی کے صوبائی صدرایمل ولی خان کی قیادت میں پارٹی روزبروزعوام میں مقبول ہوتی جاتی ہے جس کاسہراایمل ولی خان کوجاتاہے انہوں نے کہاکہ صوبائی صدر ایمل ولی خان ایک نوجوان قیادت ہے اور اعلی صلاحیتوں کے مالک ہے اس وجہ سے آئے روز مختلف سیاسی پارٹیوں سے لوگ مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ لوگ دیگرپارٹیوں سے مایوس ہوکر ان کی نظریں اے این پی پر لگی ہوئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -