گومل یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کا جنوبی وزیرستان کا پہلا دورہ

گومل یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کا جنوبی وزیرستان کا پہلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کا جنوبی وزیرستان کا پہلا دورہ,چگملائی کے مقام پر وینسم کالج کا برانچ بنانے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ جنوبی وزیرستان سب ڈویژن سرویکئی کے علاقہ چگملائی میں امید ویلفیر ایسو سی ایشن کی جانب سے بنائے گئے پروگرام میں شرکت کے موقع پر مقامی نوجوانوں اور مشران نے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار احمد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وائس چانسلر نے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چگملائی بشمول جنوبی وزیرستان کے علاقے میں تعلیمی سلسلہ کو آگے بڑھانا میرے ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر انہوں نے علاقے میں تعلیم کی فروغ کے لیے چگملائی کے مقام پر وینسم کالج ڈیرہ اسمعیل خان برانچ بنانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ کالج کی تعمیر کے لیے جلد ازجلد عملی اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ یہاں کے نوجوان تعلیم کی زیور سے آراستہ ہوکر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، تقریب کے دوران قبائلی عمائدین نے وائس چانسلر کو روایتی لنگی پہنائی اور جنوبی وزیرستان آمد اور چگملائی میں وینسم کالج برانچ کے قیام کے اعلان پر خوشی کا آظہار کیا۔