شیر گڑھ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،7 گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

شیر گڑھ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،7 گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

  

شیرگڑھ (نامہ نگار)لوندخوڑ اور خرکی پولیس کا منشیات فروش اور جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری دو مجرمان اشتہاری، اغوائیگی و دیگر جرائم میں ملوث تین ملزمان سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار،منشیات و اسلحہ بھی برآمدتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کا منشیات، سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے جاری کردہ احکامات پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں تھانہ ہوتی، لوند خوڑ، شہباز گڑھی اور خرکی پولیس نے متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں منشیات فروشوں سمیت سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری، اغوائیگی و دیگر سنگین جرائم میں ملوث05 ملزمان زیگرور اور حبیب الرحمن ساکنان کھنڈاو خرکی، ظاہر خان سکنہ چھانونہ، ظفر اور زرتاج ساکنان شہباز گڑھی سمیت 05منشیات فروشوں فیصل سکنہ عید گاہ روڈ، نورالامین سکنہ ڈانگ بابا، سلیم سکنہ غلام دستہ، سلیمان سکنہ گل میرہ اور اصغر سکنہ موٹی بانڈہ لوند خوڑ کو کو گرفتار کر کے ملزمان اور منشیات فروشوں کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف معہ 15عدد کارتوس، ایک عدد 9MMپستول معہ 26عدد کارتوس، 06کلوگرام سے زائد چرس اور 81گرام آئس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -