نوشہرہ،صحافیوں کا قائمقام ڈپٹی کمشنر کی کوریج سے بائیکا ٹ

نوشہرہ،صحافیوں کا قائمقام ڈپٹی کمشنر کی کوریج سے بائیکا ٹ

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ پریس کلب کے صحافیوں نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر نور ولی خان کے کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا کیونکہ موصوف پریس کلب کو نظر انداز کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے نوسرباز وں کو اپنے دفتر بھلا کر ان جعل سازوں کی حوصلہ افزائی کرکے پریس کلب اور پریس کلب سے وابسطہ صحافی برادی کی حق تلفی کر رہے ہیں مستقل ڈپٹی کمشنر نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری دفاتر اور نیم سرکاری ادروں کے امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ موصوف اپنی نام نہاد اشتہار بازی میں مصروف ہے نوشہرہ کے عوام تاجروں اورگورنمنٹ کنٹریکٹرز نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک، صوبائی وزیر لیاقت خٹک، پارلیمانی سیکرٹری ائل اینڈ گیس ڈاکٹر عمران خٹک فرض شناس، عوام دوست ڈپٹی کمشنر کی تقرری عمل میں لاکر نوشہرہ کے عوام، تاجروں اور سرکاری اداروں کے ملازمین پر احسان کریں تاکہ عوام تاجر سرکاری اداروں کے اہلکار اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز سکھ کا سانس لیکر ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے کیونکہ موصو ف قائم مقام ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اپنی مرضی کے بلز پر دستخط کرکے ملی بھگت کرنے میں مصروف ہے جبکہ دیگر اپنی ادئیگیوں کیلئے خوار ہوکر دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -