نواز، شریف کیخلاف احتساب عدالت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا: جمشید خان مہمند

نواز، شریف کیخلاف احتساب عدالت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا: جمشید خان مہمند

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اورممبر صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوکری سے فارغ کرکے گھر روانہ کر دیاپاکستان مسلم لیگ ن لاہور ہائی کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس فیصلے سے ثابت ہوا کہ میاں نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے بدنیتی اور حکومتی دباو کے تحت سزا سنائی تھی انہوں نے مطالبہ کیا کہ میاں نواز شریف کے خلاف تمام جھوٹے مقدمات کو فوری طور پر ختم کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے شروع ہی دن سے پاکستان مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی پارٹیوں کو بدنام کرنے کے لئے من گھڑت ڈارمے شروع کئے ہوئے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکا ہے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے موجودہ پی ٹی ائی حکومت نے دو سال کے دوران عوام کو کوئی ریلف نہ دے سکے بلکہ ائے روز پٹرولیم مصنوعات،سوئی گیس اور بجلی کی نرخوں میں اضافہ کرکے عوام کو ذہنی مریض بنا دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان دنیا میں اکیلا ہی رہ گیا ہے تمام قومی اداروں کو بدنام کر دیا اور ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ چینی اور اٹا چور حکومت نے کرونا کی وباء کے دوران ماسک چوری سے بھی باز نہیں ائے اور حکومت کی کمزور پالیسی کی بدولت کرونا کی مریضوں میں پاکستان میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں برادرن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر ان کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن عوام نے موجودہ حکومت کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا بلکہ تمام تر توانائی اپوزیشن کی کردار کشی پر لگا دی گئی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پی کے 55میں کروڑوں روپے فنڈز سے بڑے بڑے میگا پراجیکٹ شروع کئے ہیں جن میں پورے حلقے میں صاف پانی بجلی اور سوئی گیس کی پائپ لائن کسی سے پوشیدہ نہیں اور مخالفین بھی ہمارے ترقیاتی کاموں کے تائید کریں گے انہوں نے پی ٹی ڈی سی اور سٹیل ملز کراچی سے نکالے گئے تمام ملازمین کو نوکریوں پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوکری سے برطرف کرکے میاں نواز شریف کی بے گناہی ثابت کردی انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ میاں نواز شریف کے خلاف بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور انہیں باعزت طور پر بری کیا جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -