سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وباکم ہوئی،عدیل شاہ

سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وباکم ہوئی،عدیل شاہ

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے کہا ہے کہ سما رٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں کمی اور لوگوں کا روزگار بچایا گیا۔فرنٹ لائن سولجر کے شب و روز محنت اور قربانیوں کی بدولت کرونا وائرس کے اموات اور مریضوں میں کمی آگئی ہے۔ عوام تعاون کریں تو وہ دن دور نہیں جب کرونا وائرس کوشکست فاش دینگے۔ وہ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن سولجر کے عزم و ہمت اور قربانیوں کے 100دن مکمل ہونے پر حصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان، ڈی ایس پی شہنشاہ گوہر، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ادریس،،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمان، اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل،ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق اور دیگر محکموں کے ذمہ داران موجود تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کرونا وائرس کے شہداء کے بچوں اور لواحقین سے ان کے گھروں پر ملاقات کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ریسکیو 1122کے ضلعی ہیڈ کوآرٹر میں پرچم کشائی کی حصوصی تقریب میں شرکت کی اور قومی پر چم کو سلامی دی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کرونا وائرس کے جنگ میں ریسکیو 1122کی کارکر دگی کو سراہا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق سمیت دیگر عملے کو توصیفی اسناد سے نواز۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں منعقدہ حصوصی تقریب سے خطاب کر تے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن سولجر کے عزم و ہمت کو پوری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود فرنٹ لائن سولجر نے جانوں پر کھیل کر کرونا وائرس کے وباء کو پھیلانے سے روکا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاون کی وجہ سے نہ صرف شرح اموات میں کمی ہوئی ہے بلکہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف لوگوں کا روزگار بھی بچایا گیا۔ تقریب میں حسن کارکر دگی کے حامل فرنٹ لائن سولجر میں توصیفی اسناد تقسیم کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -