کورونا سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی،احمد خان

  کورونا سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی،احمد خان

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)وزیر اعظم عمران خان کے کوارڈی نیٹراحمدخان نیازی نے کہاہے کہ کورونا کی عالمگیروباء سے دنیاکے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی معیشت متاثر ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت بہت جلدکوروناپرقابوپاسکے گی اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پوری ہونے تک پاکستان دنیا میں ایک مضبوط ملک کے طورپرابھرے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لکی مروت کے دورے کے موقع پر پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ خوئیدادخیل کی رہائش گاہ لکی اورغزنی خیل ریسٹ ہاوس میں کارکنوں سے گفتگو بعدازاں ڈی ایچ کیوہسپتال لکی مروت میں قائم کوروناوارڈکے معائنہ کے موقع پر کارکنوں اورمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پرفیصل انعام اللہ خان، صدرجوہرمحمد،ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ،تحصیل لکی کے صدرڈاکٹراقبال،حکیم اصغر،اقبال،تحصیل غزنی خیل کے صدرحاجی فرحان،جنرل سیکرٹری فاروق جان،ریجنل کے عہدیدار فداء اللہ،تحصیل نورنگ کے صدرعارف اللہ،نصیراحمد،ملک ادریس خان،ملک نجیب اللہ،سابق،فضل کریم،ڈاکٹرآصف،ناظم اکرم خان،ملک داوود،اسفندیارخان،صدام بادشاہ اورٹائیگرفورس لکی قیصرندیم سمیت بڑی تعدادمیں کارکن موجود تھے۔کوارڈی نیٹراحمدخان نیازی نے کہاکہ بدقسمتی سے ملک پرکوروناجیسی وباء نے حملہ کردیا جس سے نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ ملکی معیشت کوبھی نقصان پہنچ گیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کورونا کے خاتمے میں سنجیدہ ہے اورروزاول سے یہی کوشش کرتی ہے کہ اس موذی وباء سے عوام محفوظ رہیں انہوں نے عوام پرزوردیاکہ کورونا کے حوالے سے حکومت کے بتائے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائی تاکہ اس مرض کو شکست دیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے مختصر عرصے میں ملکی خزانہ لوٹنے والوں کاگھیراتنگ کردیااورجیلوں میں بندکردیاجس کاسہراوزیراعظم عمران خان ہوجاتا ہے انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے بدولت کورونا کے باوجودنہ صرف ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے بلکہ بڑی تعداد میں عوام کی فلاح و بہبود اوران کے معیار زندگی بہتربنانے کے لئے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے جس کی تکمیل سے عوام کوتمام تر زندگی کی بنیادی سہولیات گھروں کے نزدیک میسر ہوگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -