کرم بار کی محسن داؤڑ کی ضلع میں داخلہ سے روکنے کے اقدام کی مذمت

کرم بار کی محسن داؤڑ کی ضلع میں داخلہ سے روکنے کے اقدام کی مذمت

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم بارایسوسی ایشن کے صدر محمود علی نے ایم این اے اور خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن محسن داوڑ کو ضلع کرم میں داخلے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا ہے کرم بار ایسوسی ایشن کے جاری شدہ پریس ریلیز میں بار کے صدر محمود علی کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ اس ملک کے معزز شہری شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن ہے ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز ضلع کرم میں داخلے سے ان کو روکنے کا جو فیصلہ کیا وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور قابل مذمت اقدام ہے محمود علی طوری کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا فیصلہ دستور اور قبائلی روایات کے منافی ہے محمود علی کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے انہیں ضلع کرم میں داخلے سے روکا جس کے بعد وہ احتجاجا واپس چلے گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -