ہنگو،گاڑی الٹنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی

ہنگو،گاڑی الٹنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی

  

ہنگو(بیورورپورٹ) اورکزئی میں موٹر کار بے قابو ہو کر الٹ گئی،دو خواتین سمیت چار افراد زخمی،ریسکیو وونن ٹو ٹو اور دیگر اداروں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا،تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی ڈسٹرکٹ کے علاقے شکر تنگی میں رحمین بادشاہ اپنی موٹر کار میں فیملی کے ساتھ ہنگو ا رہے تھے کہ گاڑی ان سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کوہنگو ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -