اور کزئی، 98کورونا مریضوں میں 50صحت یاب ہو چکے ہیں: واصل خان خٹک

اور کزئی، 98کورونا مریضوں میں 50صحت یاب ہو چکے ہیں: واصل خان خٹک

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع اورکزئی میں دن بدن کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی مل رہی ہیں کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی محکمہ صحت ڈاکٹر،ضلعی انتظامیہ،پولیس،اورکزئی سکاوٹس،صحافیوں اور قبائلی عمائدین اور عوام کی کوششوں کے مرحون منت ہیں قبائلی ضلع اورکزئی میں 98کورونا کیسز میں 50فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں صرف دو کورونا کے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک،اے ڈی سی واجد علی خان نے سو روزہ کورونا کے خلاف جنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی واصل خان ا ے ڈی سی واجد علی خان نے فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں صحافیوں انتظامیہ اور قبائلی عمائدین خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے کنٹرول اور اس کے پھیلاؤ کے روک تھام ان ہی لوگوں کے بدولت ممکن ہوا ہے اورکزئی میں اب تک 98 کرونا کے کسزز سامنے آئے ہیں جس میں دو مریض جاں بحق ہوگئے ہیں اور 50 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں مقررین نے کہا کہ دن بدن کرونا کے خلاف جنگ میں ہم کامیابی حاصل کررہے انشاء اللہ بہت جلد ان پر قابو پالیں گے قبائلی ضلع اورکزئی ہیڈکوارٹر میں کرونا کے خلاف جنگ میں بھر پور کردار ادا کرنے پر قبائلی عمائدین علما کرام ٹائیگر فورس ڈاکٹروں اور انتظامیہ کے اہلکاروں اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واجد علی خان نے پرچم کشائی کی اور کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والے سول ایڈ مینسٹریشن کے افسران اے سی حیدر حسین،اے ڈی لوکل گورنمنٹ محمد رحمان اورکزئی،ہمایو ن خان محکمہ صحت کے ڈاکٹر عباس،ڈاکٹر افتخار قبائلی عمائدین ملک وریخمین اصغر،ملک عزت گل،ملک محب علی سمیت صحافیوں اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکٹ دے دئے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -