رضوان اللہ پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز

رضوان اللہ پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے ڈویژنل چیئرمین عبدالستارخان نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن لکی مروت کے اہلکار رضوان اللہ پر دوران ڈیوٹی قاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلم کھلا دہشتگردی قراردیا۔یہ باتیں گزشتہ روز میڈیاکے نمائندوں سے کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے لکی مروت کے اہلکاررضوان اللہ پر گزشتہ روز دوران فرائض کی انجام دہی میں قاتلانہ حملہ ہوا جس کی نہ صرف ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث افراد کوگرفتارکرکے واقعی سزادی جائے۔بصورت دیگر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن بھرپور احتجاج کرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -