ہنگو، 25 سکولوں کا پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخواہ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

ہنگو، 25 سکولوں کا پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخواہ میں باقاعدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ)تحصیل ہنگو کے تقریبا 25 سکولوں کا پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخواہ میں باقاعدہ ا شمولیت کا اعلان،PEN پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کو شدید دھچکا،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ہی نجی اداروں کے حقوق کے لیے عملی جدو جہد کر رہی ہے،تعلیمی اداروں کو پھر سے آباد کرنے اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے اقدامات جاری رکھیں گئے،پی ایس ائے کے صوبائی سئینر نائب صدر اسلام بہادر کا نجی اداروں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہنگو کے پچیس پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کا اہم اجلاس اقرا ماڈل سکول اینڈ کالج کاہی میں ہوا۔جس میں ماہرین تعلیم،تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے شرکت کی۔اس غیر معمولی اجلاس میں موجودہ صورت حال پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا اقراء ماڈل سکول اینڈ کالج کاہی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل ہنگو سے تعلق رکھنے والے تقریبا 25 سکولوں نے باقاعدہ طور پر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کو خیر باد کہہ کر باقاعدہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخواہ میں شمولیت کا اعلان کیا اور دو دن بعد باقاعدہ کابینہ تشکیل کرلیا جائے گا پی ایس اے کے صوبائی سینئر نائب صدر اسلام بہادر بھی حصوص طور پر شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کیا جس میں حکومت سے پرائیویٹ سکولوں کیلئے بلا سود قرضے اور ایس او پیز کے ساتھ جلد سکولوں کو کھولنے سے متعلق مطالبہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صوبائی سئینر نائب صدر اسلام بہادر نے کہا کہ کورونا کے تناظر میں نجی تعلیمی اداروں اور طلبا و طالبات کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ نا ممکن ہے ایسے میں جبکہ ایس او پیز کے تمام تمام معمولات زندگی بحال کر دیے گئے ہیں تو تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش کا کیا جواز رہ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے شیلٹر سے نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد جاری رکھیں گئے اور پرائیویٹ سیکٹر کے حقوق کا ہر محاز ہر تھٖظ کریں گئے انہوں نے ایک بار پھر حکومت سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔