کیپٹل سٹی پولیس نے شیشہ کلب سے 12 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

کیپٹل سٹی پولیس نے شیشہ کلب سے 12 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نوجوان نسل کو منشیات و سگریٹ نوشی سے بچانے کی خاطر تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود دلہ زاک روڈ پرکارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران دلہ زاک روڈ میں قائم ارمان نیٹ کیفے اینڈ شیشہ ہاؤس میں موجود 12 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہونے والے نوجوان شیشہ ہاؤس میں سگریٹ نوشی میں مصروف تھے کہ پولیس نے دھر لیا جن کے خلاف امتناعی سگریٹ نوشی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی فقیر آبادکی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجازنبی نے عوامی شکایات پر دلہ زاک روڈ میں قائم شیشہ ہاؤس میں سگریٹ نوشی اور منشیات کے استعمال کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، دلہ زاک روڈ میں قائم ارمان نیٹ کیفے اینڈ شیشہ ہاؤ س سے حراست میں لئے گئے افراد میں فیضان،جلال،محمد زکی،عمران،حسن،امجد،یوسف،عین اللہ،سید آغا، شہریار،عابداور عرفان شامل ہیں، پولیس نے شیشہ ہاؤس سے فلیور اور سگریٹ نوشی کے متعدد اوزار بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف امتناعی سگریٹ نوشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -