کورونا کے شکار شاہ محمود قریشی ملٹری اسپتال روالپنڈی منتقل

  کورونا کے شکار شاہ محمود قریشی ملٹری اسپتال روالپنڈی منتقل

  

اسلام آباد (این این آئی) کورونا وائرس کا شکار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گھر سے ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے گھر میں ہی خود کو تنہا کرلیا ہے۔تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں بخار تھا اور کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا وائرس میں کا شکار ہوگئے تھے اور ملٹری اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -