14 سالہ پاکستانی طالب علم نے 'نیشنل ہسٹری ڈے' کا عالمی مقابلہ جیت لیا

  14 سالہ پاکستانی طالب علم نے 'نیشنل ہسٹری ڈے' کا عالمی مقابلہ جیت لیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)14 سالہ پاکستانی طالب علم شعیب جمیل نے عالمی مقابلہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے شعیب جمیل نے امریکا میں منعقدہ 'نیشنل ہسٹری ڈے' 2020ء کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔یہ مقابلہ واشنگٹن میں ہوا تھا جس میں امریکی وغیر ملکی طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔اس سال 'تاریخ میں رکاوٹوں کا خاتمہ' مقابلے کا موضوع تھا، 2019ء میں شعیب اس مقابلے میں منتخب ہوئے جب کہ 3 منتخب شدہ غیر ملکی طالب علموں کے ساتھ شعیب کا گروپ بنایا گیا تھا۔ شعیب نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے دیے گئے موضوع پر ایک آرٹیکل لکھا تھا جس پر انہیں پہلا انعام دیا گیا ہے۔

نیشنل ہسٹری ڈے

مزید :

صفحہ اول -