سٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی ٹی وی ڈرامہ ”دیوانگی“میں بھی دکھائی دی
کراچی(این این آئی)کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال کی گئی گاڑی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔ نجی ٹی وی کا انٹرٹینمنٹ ڈرامہ”دیوانگی“ یکم جولائی 2020 کو نشر ہوا، ڈرامے کی اس قسط میں جو گاڑی دکھائی دی یہ وہی گاڑی تھی جسے سٹاک ایکسچینج حملہ میں استعمال کیا گیا تھا۔ڈرامہ دیوانگی کی یہ قسط 30 اگست 2019 کو عکس بندہوئی، اس وقت گاڑی تیسرے مالک کے نام پر تھی۔ 2013 سے اب تک یہ گاڑی 4مالکان کے نام رہی۔ دہشت گرد نے 25 جون 2020 کو گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کرائی۔ٹیکس بھی 31 دسمبر 2020 تک کلیئر کر دیے گئے تھے۔
گاڑی،ڈرامہ