شیخوپورہ ٹرین حادثہ انکوائری کی جائیگی،حاجی شوکت علی

  شیخوپورہ ٹرین حادثہ انکوائری کی جائیگی،حاجی شوکت علی

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے کہا ہے کہ شیخو پورہ ٹرین حادثے کی انکوارئری کی جائیگی جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جن کے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔ اس سلسلے میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی شیخو پورہ پورہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے سکھ برادری کے افراد کے لواحقین سے تعزیت کیلئے ان کے گھر وں کو گئے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ حاجی شوکت علی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائیگی اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر قسم کے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -