ملک کے مختلف شہروں میں بارش،تلہ گنگ میں چھت گر گئی،بچی جاں بحق،2خواتین زخمی

ملک کے مختلف شہروں میں بارش،تلہ گنگ میں چھت گر گئی،بچی جاں بحق،2خواتین زخمی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، تلہ گنگ میں گھرکی چھت گرنے سے معصوم بچی جاں بحق، دادی اور پھوپھی زخمی ہوگئیں، کئی علاقے زیرآب آ گئے، سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کرگئے، کراچی،ٹھٹھہ،بدین اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں مون سون نے انٹری ڈالی، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، کئی علاقے زیر آب آ گئے، آندھی سے کھمبے اوردرخت اکھڑ گئے، سینکڑوں فیڈرز ٹرپ ہو گئے، چھتیں گرنے کے واقعات بھی ہوئے، کراچی،ٹھٹھہ،بدین اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔تلہ گنگ میں طوفانی بارش نے قہر ڈھادیا، مکان کی چھت گرنے سے کم سن بچی دم توڑ گئی، دادی اور پھوپھی شدید زخمی ہوگئی۔لاہور،گوجرانوالہ، ڈسکہ، حافظ آباد، فیصل آباد، سکھیکی میں آندھی سے درخت زمین پر آن پڑے۔ سرگودھا، بھلوال،خوشاب، جوہرآباد،منڈی بہاؤالدین،شورکوٹ اور سانگلہ ہل میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔قصور،ننکانہ صاحب، جھنگ اور دینہ سمیت متعدد شہروں میں بجلی غائب ہوگئی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، دیربالا، ڈی آئی خان، سمیت خیبرپختونخوا، گلگت، کشمیرمیں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

آندھی/بارش

مزید :

صفحہ اول -