پولیس کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

  پولیس کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں واقع منظور کالونی میں گزشتہ صبح پولیس کانسٹیبل نعمان کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیاہے۔مقدمہ مقتول کے بھائی کانسٹیبل عاشر کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں قتل، اسلحے چھیننے اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی عاشر کے مطابق اس کے بھائی کی پوسٹنگ مددگار 15 ایس آر پی بیس قیوم آباد میں تھی، جبکہ اس کی ڈیوٹی کلفٹن تھانے میں تھی، نعمان صبح 8 بجے تک ڈیوٹی ختم کر کے گھر آتا تھا، گزشتہ روز نعمان ساڑھے 8 بجے بھی گھر پر نہیں آیا تو اس کے نمبر پر فون کیا۔عاشر نے بتایا کہ بھائی کا فون کسی شخص نے اٹھایا اور کہا کہ تمہارے بھائی کو گولیاں لگی ہیں جلدی سے جناح اسپتال آ جاؤ، حملہ آور بھائی کا لائسنس یافتہ پستول بھی ساتھ لے گئے۔جناح اسپتال کے اسسٹنٹ پولیس سرجن کے مطابق مقتول کانسٹیبل نعمان کو 30 بور پستول کی 3 گولیاں ماری گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -