لنڈیانوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ قتل،فیصل آباد سے 2ڈاکو گرفتار
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)لنڈیانوالہ کے نواحی چک 144گ ب میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مذاحمت پرحسا س ادارے کے ریٹائرڈ 60 سالہ ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بتایاگیاہے کہ چک 144گ ب کے رہائشی 60 سالہ اکرم کے گھر 5ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ اکرم نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔ملزم نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے اکرم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اکرم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔وقوعہ کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ایس پی جڑانوالہ اور ایس ایچ او لنڈیانوالہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔دوسری جانب تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو ؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ ڈاکو شہری سے نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوئے تو اے بی سی پل کے قریب پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ڈاکو ؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے جن کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکوکی شناخت عبدالرحمن اور شہباز کے نام سے بتائی گئی ہے۔
ڈاکو گرفتار