رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ٹارگٹ کِلرز گرفتار

  رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ٹارگٹ کِلرز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق 2 جولائی 2020 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی)کے کارکن عاصم محمد خان کو قتل کر دیا گیا تھا۔قتل کی ایف آئی آر پولیس اسٹیشن شریف آباد میں نامعلوم ملزما ن کے خلاف درج کی گئی تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرزسندھ نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔اس اندھے قتل میں ملوث ملزمان سید نعیم حیدر عرف بڑا اور محمد دانش اقبال عرف ہکلہ کو 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور کا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جس کی فرانزک رپورٹ اور موقع واردات سے ملنے والے خول سے تصدیق ہوگئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سید نعیم حیدر عرف بڑا نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -