صادق آباد: شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکراگئی، دوافسر معطل، تحقیقات شروع

صادق آباد: شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکراگئی، دوافسر معطل، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)شایمارایکسپریس جیٹھہ بیٹھہ اسٹیشن پرمال گاڑی سے ٹکراگئی ٹرینوں کی رفتارکم ہونے کی وجہ سے مسافرمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔چیف ایگزیکٹووسینئرجنرل منیجرریلوے نے دوست علی لغاری نے ڈویڑنل ٹرانسپورٹیشن آفیسرنصیرخان نیازی اورڈویڑنل سگنل انجینئر محمد خضر کو معطل کرکے پرنسپل آفیسران ہرمشتمل تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ شام4بجے (بقیہ 19نمبرصفحہ6پر)
کے قریب پیش آیاجب کراچی سے لاہوراورلاہورسے کراچی جانے والی مال دارٹرین جیٹھہ بیٹھہ اسٹیشن پرایمرجنسی آپریشن کے لئے استعمال ہونے والی لائن پرآگئیں۔خوش قسمتی سے دونوں ٹرینوں کی رفتارکم تھی جس کی وجہ سے کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم مال گاڑی کی تین ویگنیں ریلوے ٹریک سے اترگئیں جبکہ شالیمارایکسپریس کے انجن کوجزوی نقصان پہنچاٹرین انجن کے ڈرائیوراوراسٹنٹ ڈرائیورکے معمولی زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔جبکہ اپ اورڈاؤن سائیڈ کی ریلوے لائن بلاک ہونے سے ٹرین آپریشن معطل ہوگیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس ملتان شعیب عادل،ڈویڑنل ایگزیکٹوانجینئرناصرحنیفڈویڑنل میڈیکل آفیسرڈاکٹراسماعیل ثاقب،ایس پی ریلوے پولیس امجد منظورخان اوردیگرافسران موقع پرپہنچے گئے اورریلیف آپریشن کاکام شروع کروادیا۔ریلیف آپریشن کے لئے ریسکیوٹرک سکھراورسمہ سٹہ سے بھجوایاگیا۔رات12بجے کے قریب متاثرہ بوگیوں کواٹھانے کے بعدریلوے ٹریک کوبحال کردیاگیا۔جبکہ جٹھہ بٹھہ سٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی حادثہ پر سی ای او ریلوے دوست علی لغاری نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق انکوائری کمیٹی کے ممبران میں سی او پی ایس عامر بلوچ، چیف انجنئیر ارشاد الحق اور چیف مکینیکل لوکوموٹیو عبدل المالک شامل ہیں جو کہ حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ سی ای او کو اڑتالیس گھنٹے میں پیش کریں گے،حادثے کے بعد سی ای او ریلوے نے ڈی ٹی او ملتان اور ڈی ایس سی ملتان کو فوری طور پر معطل کرکے انکوائری اور قانون کے مطابق کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے.
ٹرینوں