جنوبی پنجاب: عوام کو ریلیف دینے کا پلان فائنل، زاہد اختر زمان
ملتان (خصو صی رپورٹر ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری نے عوامی خدمت کرنے کا ٹاسک دیا ہے جسے پوری ذمہ داری کے ساتھ مکمل کروں (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
گا. وہ سرکٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہ سیکرٹریٹ پہلا قدم ہے صوبہ بھی جلد بن جائے گاجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے تاکہ فائلوں کی آمد و رفت میں وقت ضائع نہ ہوزاہد اختر زمان نے بتایا کہ پہلے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سپیشل سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا تھا جو لاہور میں بیٹھے سیکرٹری کے ماتحت ہوتے مگر اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یہاں بااختیار سیکرٹری بیٹھیں گیانہوں نے کہا کہ مرحلہ وار تمام صوبائی محکمے جنوبی پنجاب میں منتقل کردیئے جائیں گے. ابتدا میں چند اہم ترین اور عوامی ضروریات کیمحکمے شفٹ کئے جارہے ہیں جن میں تعلیم، صحت، آبپاشی، زراعت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنت، خزانہ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس شامل ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دو دن ملتان دو دن بہاولپور بیٹھوں گا جبکہ ڈیرہ غازی خان میں بھی ہفتہ میں کم از کم ایک دن بیٹھوں گاانہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے بجٹ کا 33 فیصد جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیا گیا ہیان فنڈز کے منصوبے یہیں بنیں گے اور یہیں سے پاس ہو کر رو بہ عمل آئیں گے۔ یوں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز تر ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ گو حکومتی احکامات کے مطابق سیکرٹریٹ ملتان اور بہاولپور میں قائم کی جارہی ہے تاہم ہر دو جگہ بیٹھے افسران پوری طرح با اختیار ہوں گیسیکریٹریٹ دفاتر کے لئے بہاولپور اور ملتان میں سروے جاری ہیجلد جگہ کا تعین کر کے وہاں عمارت کاکام شروع ہوجائے گاتب تک سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسر صاحبان اپنے محکموں کی عمارات میں بیٹھیں گیمیڈیا بریفنگ میں کمشنر ملتان شان الحق اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک بھی موجود تھے. ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو تمام تر صوبائی اختیارات منتقل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر مکمل اختیارات کے ساتھ جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ قائم کیا جارہا ہے. وہ سرکٹ ہاؤس میں ڈویثرنل اور ضلعی محکموں کے سربراہوں کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے کمشنر ملتان شان الحق اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر چونکہ سیکریٹریٹ افسران کے دفاتر دستیاب نہیں ہیں اس لئے محکمہ جات اپنے دفتروں میں سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور دو ڈپٹی سیکرٹری کو بٹھانے کے انتظامات کریں. اگر کسی محکمہ کے پاس گنجائش نہ ہو تو وہ کرائے پر عمارات حاصل کریں تاکہ جلد از جلد جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کو فعال بنایا جاسکیزاہد اختر زمان نے کہا کہ وہ خود تین دن ملتان اور تین دن بہاولپور میں بیٹھیں گیانہوں نے کہا پی اینڈ ڈی اور محکمہ فنانس کے سیکرٹری بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بیٹھیں گے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبے مقامی پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ تشکیل دے گا اور مقامی فنانس ڈیپارٹمنٹ فندز دے گالاہور فائل بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی سب کام جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ہونگیانہوں نے بتایا کہ سکول اور ہائر ایجوکیشن دونوں کا ایک سیکرٹری ہوگا. پرائمری ہیلتھ اور سپشلائزڈ ہیلتھ بھی ایک ہی سیکرٹری کی سربراہی میں کام کریں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بتایاکہ تمام محکمے اگلے دو دن میں اپنی ورکنگ مکمل کر کے رپورٹ کریں گے. اس موقع پر کمشنر شان الحق نے انتظامی معاملات پر بریفننگ دی۔
زاہد اختر
بہاول پور(بیورورپورٹ)عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اخترزمان نے دفتر میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپورکادورہ کرنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔اس (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
موقع پرڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اشتیاق احمد جاویداور چیف کارپوریشن آفیسر چوہدری محمد شفیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔زاہد اخترزمان نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں،جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام کا مقصد بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے۔چوہدری اشتیاق جاوید اور چوہدری محمد شفیق نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب کو دفتر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مختلف برانچوں کا دورہ بھی کروایا۔چیف میٹروپولیٹن آفیسرچوہدری محمد شفیق نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مختلف برانچوں میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیااور بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ محدود وسائل کے باوجود علاقہ کے عوام کے مسائل کے حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لئے مستعدی اور فرض شناسی سے خدمات انجام دے رہا ہے۔
پلان