نوازشریف کو سزاسنانے والے جج کی برطرفی حق وسچ کی فتح، احمد یارہنجرا

نوازشریف کو سزاسنانے والے جج کی برطرفی حق وسچ کی فتح، احمد یارہنجرا

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع مظفر گڑھ کے صدر سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کو برطرف کرنے کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے،امید ہے کہ اب (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

اس جج کے کئے گئے فیصلے بھی کالعدم قرار دئیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے دباؤ میں دئیے گئے وہ بے قصور ہیں انصاف کا تقاضہ ہے کہ میاں نواز شریف کو باعزت طور پر الزامات سے بری کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک احمد یار ہنجرا نے کہا کہ روز اول سے ہمارا موقف رہا ہے کہ میاں نواز شریف اور انکے خاندان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد تھے،انکے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں تھا جبکہ پارٹی کی جانب سے فیصلہ سنانے والے جج کی ویڈیو بھی سب کے سامنے لائی گئی تھی جس میں جج نے خود دباؤ کا اعتراف کیا اور آج عدلیہ کے فیصلے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو بے بنیاد سزا سنا کر انکی سیاسی ساکھ کو متاثر اور مسلم لیگ(ن) سے 2018 کے انتخابات میں مینڈیٹ چھینا گیا،انہوں نے کہا کہ 2018میں جس طرح عوامی رائے پر شب خون مارا گیا آج و ہ سب کے سامنے عیا ں ہے، دھاندلی اور انجینئر نگ کے ذریعے بننے والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، جبکہ میاں نواز شریف، مسلم لیگ(ن) عوام اور انصاف کی عدالتوں میں آج بھی سرخرو ہیں،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج کی برطرفی کے بعد انکے فیصلے بھی کالعدم قرار دئیے جائیں اور پارٹی قائد کو دی جانے والی بے بنیاد سزاکو فل الفور ختم کیا جائے،جج ارشد ملک کا برطرف ہونا نواز شریف کے بے قصور ہونے کی مضبوط دلیل ہے، اللہ تعالی نے نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے نواز شریف اور انکے خاندان کے ساتھ جو ظلم اور زیادتی روا رکھی گئی اسکا اب اس کاازالہ ہونا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کے معزز ججوں نے ارشد ملک کو برطرف کر کے انصاف کی مثال قائم کی ہے۔

احمد یار ہنجمرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -