جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعا ل ہونے سے خطے کی محرومیاں ختم، عابد زید

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعا ل ہونے سے خطے کی محرومیاں ختم، عابد زید

  

ہارون آباد(نامہ نگار) تحریک جوانان پاکستان پنجاب کے آرگنائزر (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

عابد زید نے کہا ہے کہ وزیرعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کوانتظامی خود مختیاری دے کر علاقے کے عوام کی محرومیاں ختم کردی ہیں اور الیکشن سے قبل کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون اور پارلیمانی امور پیر سید علی عباس شاہ سے ان کے آفس میں اور ملاقات کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے زاہد اختر کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا چارج لینے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں خالی دعوے اور کھو کھلے نعرے لگا ئے جاتے رہے لیکن عثمان بزادار نے عملی کام کرکے دکھایا ہے جس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے عملی اقدامات سے جہاں لوگوں کا پرانا مطالبہ پورا ہو رہا ہے وہیں اس خطے کی محرومیاں اور لوگوں کے لئے روز گار کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔عابد زید نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے پورے صوبے کا بجٹ ایک ہی شہر پر لگادیا تھالیکن بزدار حکومت صوبہ بھر کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عوام کے مسائل لوگوں کے دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔

عابد زید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -