خان بیلہ: کار، ٹرک تصادم، دلہن سمیت 3افراد جاں بحق، گھر میں کہرام  

  خان بیلہ: کار، ٹرک تصادم، دلہن سمیت 3افراد جاں بحق، گھر میں کہرام  

  

رحیم یارخان، صادق آباد(بیورورپورٹ، نامہ نگار)شادی کی تقریب کے بعد دلہن کو چھوڑنے جانیوالی کار حادثے کا شکارہوئی،دلہن سمیت تین افراد جاں بحق اوردو شدید زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق صادق (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

آباد کے نواحی علاقہ احمد پورلمہ سے تھا تفصیل کے مطابق گزشتہ روزاحمد پورلمہ کے رہائشی حسن شاہ بخاری اپنے بیٹی کو شادی کے بعدسسرال چھوڑنے احمد پور شرقیہ جارہے تھے کہ خان بیلہ کے قریب ان کی ٹکرٹرک سے ہوگئی جس کے نتیجے میں حسن شاہ بخاری اور ان کی دو بیٹیاں جاں بحق ہو گئی جن میں ان کی نوبہیاتی بیٹی میں شامل تھی جب کہ دلہن کی ایک بہن اور والدہ شدید زخمی ہو گئیں حادثہ کار کی تیز رفتاری اور نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا واضح رہے کہ احمد پور لمہ سے رات شادی کے بعد والد حسن شاہ بخاری اپنی بیٹی دلہن کو اس کے گھر احمد پور شرقیہ چھوڑنے جا رہے تھاکے راستہ میں حادثہ پیش آیاگیا،حادثہ کے آپریشن میں موٹروے پولیس نے حصہ لیامرنے والوں کی نعشوں کو خان بیلہ رول ہیلتھ سنٹر سے آبائی شہر رونہ کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد رحیم یار خان شیخ زائد اسپتال منتقل کر دیا گیا.حادثہ اور مرنے کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔

شادی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -