رحیم یارخان: 17وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

رحیم یارخان: 17وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)چوری کی 17و ارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے‘۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات میانوالی قریشیاں کی رہائشی ثمینہ بی بی کے ساتھ پیش آئی جہاں 5ملزمان اللہ بچایا وغیرہ نے اس کے گھر میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات‘ بندوق اور 25ہزار روپے کی نقدی چرالی‘ دوسری واردات میانوالی قریشیاں کے رہائشی محسن شہزاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزم نے اس کی95ہزار روپے مالیت(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
کی موٹرسائیکل گھر کے باہر سے چرالی‘ تیسری واردات محلہ فیصل آباد کے رہائشی عبدالسلام کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزم نے اس کی 90ہزاروپے مالیت کی موٹرسائیکل چرالی‘ چوتھی واردات عباسیہ پل کے رہائشی ساجد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 4ملزمان محمدسلمان وغیرہ نے اس کے بھانے سے 65ہزار روپے مالیت کے مویشی چرالئے‘ پانچویں واردات یونی لیور کے رہائشی ظہور احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں دوملزمان محمدجمیل اور علی نے اس کی60ہزارروپے مالیت کی موٹرسائیکل چرالی‘ چھٹی واردات گلشن عثمان کے رہائشی ظفراقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں چار ملزمان کاشف عرف کاشی وغیرہ نے اس کی دکان سے 3لاکھ 50ہزار مالیت کی یوپی ایس اور نقدی چرالی‘ ساتویں واردات مڈدرباری کے رہائشی ثناء اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 4ملزمان کاشف عرف کاشی وغیرہ نے اس کی دکان سے ایک لاکھ 34ہزار روپے مالیت گندم اور آٹا چرالیا‘ آٹھویں واردات گلشن ناصر کے رہائشی محمدعرفان کے ساتھ پیش آئی جہاں دونامعلوم ملزمان نے اس کی 18لاکھ روپے مالیت کی کار گھر کے باہر سے چرالی‘ نویں واردات نواں کوٹ کے رہائشی محمدداؤد کے ساتھ پیش آئی جہاں دوملزمان نعیم عباسی وغیرہ نے اس کے گھر میں نقب لگا کر ایک لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی چرالی‘ دسویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی خضر حیات کے ساتھ پیش آئی جہاں دوملزمان محمدوقاص وغیرہ نے اس کی ایک لاکھ 25ہز ارروپے مالیت کی موٹرسائیکل چرالی‘ 11ویں واردات فرید آباد کے رہائشی منیراحمد کے ساتھ پیش آئی جہاں دوملزمان محمداظہر وغیرہ نے اس کی 75ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل چرالی‘ 12ویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی کمال مصطفی کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم محمدعبداللہ نے اس کی ایک لاکھ 25ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل چرالی‘ 13ویں واردات موضع دھاند کے رہائشی غلام اصغر کے ساتھ پیش آئی جہاں 6ملزمان رسول بخش وغیرہ نے رقبہ پر قبضہ کے دوران مزاحمت پر اس کے ملازم کی نقدی چرالی‘ 14ویں واردات فتح پور کمال کے رہائشی محمدساجد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4ملزمان رجب علی وغیرہ نے اس کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے 85ہزار روپے کی نقدی چرالی‘ 15ویں واردات فوجی کالونی کے رہائشی محمدرضا اسلم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں نقب لگا کر ایک لاکھ 75ہزار روپے کے طلائی زیورات اور نقدی چرالی‘ 16ویں واردات گوٹھ ماہی کے رہائشی محمدذبیر کے ساتھ پیش آئی جہاں تین نامعلوم ملزمان نے اس کے ایک لاکھ روپے مالیت کے کنویٹراور سولرپلیٹیں چرالیں‘ جبکہ 17واردات فیروزہ کے رہائشی غلام عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزم نے اس کی 60ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل چرالی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
نقصان