ڈیرہ:واجبات وصولی کیلئے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، گودام،دکانیں سیل

ڈیرہ:واجبات وصولی کیلئے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، گودام،دکانیں سیل

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):سرکاری بقایاجات کی وصولی کیلئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور انتظامیہ نے ایکشن لے لیا ہے تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر F&Bعبدالغفار کی سربراہی میں ٹیم نے شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیاان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ،متعلقہ پولیس،چیف کارپوریشن(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

آفیسر میٹروپولیٹن محمد افتخار، میٹروپولیٹن آفیسر خورشید نصیراور عملہ تجاوزات و پلاننگ موجود تھے ٹیم نے جامپورروڈ پر زیرتعمیر محمدعلی دستی کے میرج ہال کوگرانے کیلئے مشینری طلب کی تو پہلے مزاحمت اور بعد میں مالک میرج ہال نے بطور سیکورٹی 36لاکھ روپے کا چیک دے دیااور عمارت قانونی طور پر منظور کرانے کیلئے حامی بھرلی، اسی روڈ پر جڑھ ٹریکٹر،غفار جڑھ ٹریول ایجنسی،رانا ٹریکٹر شوروم،ایجوکیشن بورڈ کے نزدیک شارو کھلول کے کھاد گودام کو سیل کرنے کیلئے عملہ نے کاروائی کا آغاز کیاتو شارو کھلول نے مزاحمت کی جس پر پولیس کے ذریعے کھاد گودام کو سیل کردیاگیاہے۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -