بہاولپور: صدر چیمبرز آف کامرس جاوید اقبال چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کیساتھ میٹنگ کاروبار کو درپیش مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال

بہاولپور: صدر چیمبرز آف کامرس جاوید اقبال چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے ڈپٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ)بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چیمبر جاوید اقبال چوہدری نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی کے ساتھ میٹنگ کی جس میں سٹیٹ بینک کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹر اشرف خان، ایف پی سی سی آئی کے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
صدر میاں انجم نثار اور سٹیٹ بینک کے دیگرافسران شریک ہوئے۔ صدر چیمبر نے کرونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کی وجہ سے انڈسٹریز و دیگر کاروبار کو پیش آنے والے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہاکہ COVID-19کی وجہ سے کاٹن جننگ انڈسٹریز بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ فیکٹریوں میں کاٹن بیلز کا سٹاک ایک بڑی تعداد میں موجود ہے جنہیں خریدنے کے لیے اس وقت کوئی خریدار موجود نہ ہے۔ فنانشل لیکو ایڈی ٹی متاثر ہونے کی وجہ سے کاٹن جنرز گذشتہ دو کوارٹرزبمطابق 31مارچ اور 30جون 2020کے مارکس اپ ادا نہیں کر پائے لہذا ان مارکس اپ کو ڈیفر کیا جائے۔صدر چیمبر نے کہا کہ ٹریڈنگ کار پوریشن آف پاکستان کو پابند کیا جائے کہ وہ کاٹن جننگ انڈسٹریز میں موجود کاٹن بیلز کے سٹاک کو خریدے کیونکہ کسی اور خریدار کے نہ ہونے کی وجہ سے کاٹن انڈسٹری دباؤ کا شکار ہے۔صدر چیمبر نے سٹیٹ بینک کی جانب سے سٹیٹ بینک روز گار سکیم کے تحت جاری کردہ سکیموں اور ان میں مزید تین ماہ کی توسیع کرنے پر بھی اظہار تحسین کیا۔چیمبر کی جانب سے پیش کی گئیں تجاویز پر غور اور انہیں حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور یہ بھی کہا گیا کہ بہاولپور چیمبر کی جانب سے کاٹن انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے مزید تجاویز بھی دی جائیں تاکہ COVID-19کے تحت پیش کی جانے والی ایس ایم ای سکیموں کے ذریعے سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔
تبادلہ خیال