راجن پور:حکومت کی ناانصافی پراساتذہ کاشدید احتجاج

راجن پور:حکومت کی ناانصافی پراساتذہ کاشدید احتجاج

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور کے اساتذہ نے محکمہ خزا نہ پنجاب کی انوکھی دہری پالیسی کے خلاف احتجاج (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے مطا لبہ کیا ہے کہ پرائمری ٹیچرز کو تین ہزار روپے ماہوار کنوئینس الاؤنس تنخواہ کے ساتھ دیا جاتا ہے حالیہ لاک ڈاؤن کے دَوران سکولوں کی بندش کے دَوران پرائمری ٹیچرز کی تنخواہ سے محکمہ خزا نہ مسلسل ماہا نہ کنوئینس الاؤنس کٹوتی کررہا ہے مگر اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسرز جنہیں سکول انسپکشن ماہانہ پچیس ہزار روپے اور کنو ئینس الاؤنس ماہانہ پانچ ہزار روپے مسلسل مارچ سے ابتک فراہم کیا جارہا ہے یہ کہاں کاانصاف ہے؟ اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور صوبائی وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے پرائمری اساتذہ کو تین ہزار روپے ماہوار ملنے والا کنوئینس الاؤنس فوری بحال کرنے اور سابقہ ماہ کی آدائیگیاں بھی کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -