مسلم لیگ (ن) کا نجکاری کمیٹی سے مشیروں کو نکالنے کا مطالبہ، سپیکر کو خط ارسال

مسلم لیگ (ن) کا نجکاری کمیٹی سے مشیروں کو نکالنے کا مطالبہ، سپیکر کو خط ارسال

  

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشیروں کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے جس میں مشیر خزانہ، تجارت اور مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں مشیروں کوشامل کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کیونکہ مشیر آئین کے تحت حلف نہیں اٹھاتے اسلئے آئین، جمہوریت کے محافظ نہیں ہوتے۔مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری یا جوائنٹ وینچرکے تحت چلانے کی اجازت نہیں د ی جا سکتی، اس وقت دنیا بھر میں ہوٹل انڈسٹری بحران میں ہے ایسے میں روزویلٹ پرفیصلہ کیوں کیا گیا؟ مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ اسد قیصر بطور سپیکر آئین کے محافظ ہیں لہٰذا نجکاری کمیٹی سے مشیروں کو نکالنے کی عملداری یقینی بنائیں۔

نون لیگ خط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -