ملک وملت کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے‘لیاقت بلوچ

  ملک وملت کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے‘لیاقت بلوچ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ کہا ہے کہ ملک وملت کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے ملکی دفاع کیلئے ہر قدم پر قربانی دے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشزم انسانیت کیلئے ناقابل برداشت بن گیا ہے۔ عالمی برادری کو جانبداری، تعصبات چھوڑ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور زیادتیوں کے سد باب کیلئے عملی اقدامات کرے۔بھارت خطہ کے انسانوں اور بھارت میں اقلیتوں کیلئے(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

مودی ہٹلر سے بھی بد تر ہیں۔ ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں سندھ، بلوچستان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے شیخوپورہ فاروق آباد میں سکھ خاندان کی وین ٹرین سے ٹکرانے122ہزار افراد ہلاک ہوگئے، ٹریفک نظام اور ریلوے نظام کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے یہ بڑ المیہ اور بڑا واقعہ ہے۔ سکھ برادری سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ریلوے ٹریفک مدت کے ٹریک بن گئے ہیں حکومت اور وزارت ریلوے میں کوئی احساس نہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملکی حالات، ریاست مدینہ کے نظام اور ملک بھر میں فرقہ واانہ ہم آہنگی کے امور پر ملی یکجہتی کونسل کا وفد صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کرے گا۔ وفد صدرِ پاکستان کو اقتصادی بد حالی کی وجہ سے عام غریب آدمی کے دکھ، مصائب اور مشکلات سے آگاہ کرے گا، دینی مدارس میں تعلیم کی بندش کے خاتمہ کیلئے بھی عملی منصوبہ پیش کیا جائے گا۔ لاپتہ افراد کے خاندانوں کی مشکلات سے بھی صدر کو آگاہ کیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -