خطے میں ”تھانیدار“بننے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، خاور شاہ

خطے میں ”تھانیدار“بننے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، خاور شاہ

  

کبیروالا(نامہ نگار)اندٰیاکے جنونی عزائم سے عالمی امن کونقصان پہنچ رہا ہے،خطے میں ”تھانیدار“ بننے کا بھارتی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم پرخاموش تماشائی بننے کی بجائے اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ اپنی رہائشگاہ پر سید گروپ کے رہنماؤں میاں آفتاب احمد(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

سرگانہ،چوہدری علی اکبر ارائیں اور دیگر عمائدین علاقہ سے ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند ہے،خطے کی محرومیوں کے خاتمہ اور مسائل کے حل کیلئے اہم پیش رفت ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا کہ تحصیل کبیروالا میں ہونیوالے ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور میعار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گااور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنیوالوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس موقع پر سید گروپ کے مرکزی رہنما سید محمد رضا عباس شاہ،میاں اصغر سرگانہ،ملک حفیظ گل،رانا نوشاد احمد،زاہد حسین بھٹی،مہر عابد حسین مرالی اور دیگر موجود تھے۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -