روجھان، چیک پوسٹ پرڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ،پولیس کاجوابی وار

روجھان، چیک پوسٹ پرڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ،پولیس کاجوابی وار

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل روجھان کے دریائی کچہ”بمبلی“ کے علاقے میں ایک بار پھر ڈاکو سرگرم ہوگئے، بستی دُلا نی میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر فائر نگ کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، ایس ڈی پی او ثناء اللہ خان مستوئی کی قیادت میں پو لیس کی بھاری نفری کاعلاقہ بھر میں سرچ آپریشن ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی دوست علی مزاری اور سابق ایم پی اے مرحوم سردار عاطف مزاری کے بھتیجے حمزہ مزاری بھی پولیس کی مدد کیلئے علاقہ میں پہنچ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

گئے تفصیلات کے مطابق اشتہاری ڈاکو زاہد دُلا نی کی ہلاکت کے بعد دریائی کچہ کے علاقہ ”بمبلی“ ودیگر میں تاحال امن قائم نہ ہوسکا ڈاکوؤں کی جانب سے متعدد بار مکینوں کے گھروں پرفائر نگ اُن کے گھروں وساما ن کو آگ لگا نے کے واقعات رونماء ہوئے ایک دو خاندان تونقل مکانی کرکے روجھان شہر میں ایم این اے سردار ریاض مزاری کے ڈیرے پر ہی پہنچ گئے تھے جس کے بعد پولیس نے بستی دُلا نی کے نزدیک ”بمبلی“ میں عارضی پکٹ قائم کردی جرائم پیشہ ڈاکوؤں نے پولیس پکٹ پر فائر نگ کی اور فرار ہوگئے جس کے بعد پو لیس روجہان سرکل حرکت میں آئی اور ایس ڈی پی او روجہان کی قیادت میں بھاری نفری دریائی کچے میں پہنچ گئی جہاں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا پو لیس کے مطابق علاقہ میں مکمل امن قائم کرکے ہی پولیس اب چین سے بیٹھے گی دوسری جانب سیاسی شخصیات جن میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میردوست مزاری کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے مرحوم رکن صوبائی اسمبلی سردار عاطف مزاری کے بھتیجے حمزہ مزاری بھی روجہان کے کچہ میں امن کے قیام کے لئے پو لیس کی مدد کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

چیک پوسٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -