کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کے اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کے اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے، اس سلسلے میں ایڈووکیٹ ندیم سرور نے کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں پنجاب حکومت(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے اپنے علیحدہ علیحدہ اختیارات ہیں،پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن کے ذریعے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں،پنجاب حکومت کا اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 2)اے (اور9کی خلاف ورزی ہے،اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق ایگزیکٹو عدلیہ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتی،عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب حکومت کا عدالتی اختیارات سے متعلق 17جون کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
اختیار چیلنج