کوٹ ادو:خونخوار کتے کے کاٹنے سے معذور شخص شدید زخمی

کوٹ ادو:خونخوار کتے کے کاٹنے سے معذور شخص شدید زخمی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)گھر کے آگے گزرنے پر مخالف نے فالج زدہ معذور شخص پر اپنا پالتو خونخوار کتا چھوڑ دیا،کتے نے معذور کے دونوں پنڈلیوں کو شدید زخمی کردیا،تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹھٹھہ گورمانی غربی میں خالد موہانہ نے خونخوار کتا پال رکھا تھا اور اس کے گھر کے آنے جانے والوں پر کتا چھوڑ دیتا تھا جوکہ علاقہ کے کئی لوگوں کوکاٹ کر زخمی کرچکا تھا،خالد موہانہ کو اہل علاقہ نے کئی بار کہا کہ وہ اپنا کتا باندھ کر رکھے مگر وہ بازنہ آیا اور اس نے شارع عام سے گزرنے والوں پر کتا چھوڑنے کا کہتا تھا،گزشتہ روز ٹھٹھ گورمانی غربی کا فالج زدہ معذور محمد (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

اکرم جٹ سندھو جو کہ بول بھی نہیں سکتا تھا شارع عام سے گزررہا تھا کہ خالد موہانہ نے گھر کے آگے گزرا تو خالد موہانہ نے اس پر اپنا پالتو خونخوار کتا چھوڑ دیا،کتے نے معذور اکرم کو دونوں پنڈلیوں پر کاٹ لیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،زخمی معذور کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ داخل کرادیا گیا،پولیس محمود کوٹ نے متاثرہ معذور محمد اکرم کے کزن اشتیاق سندھو کی مدعیت میں مقدمہ نمبر270/20زیر دفعہ289کے تحت درج کرکے کتا مالک خالد موہانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -