وہاڑی میں سوئی گیس ٹیم کاآپریشن، چوروں کیخلاف کارروائی شروع

وہاڑی میں سوئی گیس ٹیم کاآپریشن، چوروں کیخلاف کارروائی شروع

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) سوئی گیس ٹاسک فورس ٹیم ملتان کو شکایت ملی کہ لڈن چاہ بھیراں والی ضلع وہاڑی پر زیر زمین غیرقانونی پائپ ڈال کر بڑے پیمانہ پر گیس چوری کی جارہی ہے جس پرانچارج سوئی نادرن ٹاسک فورس گیس چوری ملتان راشدحمید، سپروائزر راشدمحمود،ندیم بابراورعمران ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو زیر زمین گیس لائن پکڑ لی جس سے گیس چوری ہورہی تھی ٹیم نے زیر زمین پائپ ریکورکرکے ملزمان محمد افضل دولتانہ،شفقت (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

دولتانہ اور چار نامعلوم پر 462cکے تحت تھانہ لڈن میں مقدمہ نمبر319,20 درج کروادیاہے اس موقع پر انچارج ٹاسک فورس راشدحمیدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ملزمان نے ٹاؤٹ مافیا سے مل کر چاہ بھیراں والا لڈن پر چارانچ مین پائپ لائن وہاڑی روڈ سے غیرقانونی طور پرجوڑ لگا کر کرزیرزمین پلاسٹک ڈیڑھ انچ کاپائپ ڈال کرگیس چوری کررہے تھے جو پکڑلی گئی ہے اس میں ملوث تمام افرادپرقانونی کاروائی کرکیکیفرکردار تک پہنچایاجایگا۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -