سنانواں:اراضی تنازعہ پردوگروپوں میں تصادم، فائرنگ، 1شخص شدید زخمی

  سنانواں:اراضی تنازعہ پردوگروپوں میں تصادم، فائرنگ، 1شخص شدید زخمی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) اراضی کے تنازعہ پر رفیق کھرگروپ کے حامیوں نے ایم پی اے نیاز گشکوری کے حامیوں پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے ایم پی اے نیاز خان گشکوری کا چچازادعباس پٹواری شدید زخمی ہو گیا،تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

تھانہ سناواں کے علاقہ موضع کھرشرقی میں رفیق کھر گروپ کے حامی گشکوری برادری کے سجاد عرف بنی گشکوری اور ہاشم گشکوری کا ایم پی اے نیاز خان گشکوری گروپ کے حامی ایم پی اے کے چچازاد غلام عباس پٹواری گشکوری کے ساتھ اراضی کا تنازع چلا آرہا تھا،گزشتہ روز پٹواری غلام عباس گشکوری اور مخالف گروپ کے ہاشم گشکوری اور سجاد عرف بنی گشکوری بھی موقع پر موجود تھے کہ اسی اثنا میں غلام عباس گشکوری کے ساتھ ہاشم وغیرہ الجھ پڑے اور اسی دوران سجاد عرف بنی نے اپنے پسٹل سے فائر کر دیئے جو کہ پٹواری غلام عباس گشکوری کے دائیں گھٹنے کے نیچے ران اور ناف کے نیچے پیٹ میں لگے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،اطلاع پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری، ایس ایچ او سناواں منیر خان چانڈیہ موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے زخمی غلام م عباس گشکوری پٹواری کو فوری طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث اسے نشتر ہسپتال منتقل کرا دیا،پولیس تھانہ سنانواں نے سجاف عرف بنی گشکوری،ہاشم گشکوری سمیت عاشق گشکوری اور اس کے بیٹوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -