لاہور ہائی کورٹ: علاقائی بنچیز کیلئے ججز ڈیوٹی کاروسٹر فائنل

لاہور ہائی کورٹ: علاقائی بنچیز کیلئے ججز ڈیوٹی کاروسٹر فائنل

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں چھٹیوں کے تیسرے ہفتے کے لئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔اس ہفتے کے لئے جاری ججز روسٹر میں ملتان میں (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

دو جبکہ بہاولپور میں ایک ڈویڑن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ روسٹر کے مطابق ملتان بینچ میں جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس طارق سلیم شیخ کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں بھی ملتان بینچ میں ہی کیسز کی سماعت کریں گے۔ اس طرح بہاولپور بینچ میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس صادق محمود خرم کیسز کی سماعت کریں گے۔ چھٹیوں میں صرف ارجنٹ نوعیت کے کیسز پر ججز سماعت کریں گے واضح رہے کہ ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں 22 جون سے 5 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات رہیں گی۔

روسٹرجاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -