ملتان میں مسلم لیگ قائد اعظم یوتھ ونگ کے زیراہتمام اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کیخلاف ریلی

ملتان میں مسلم لیگ قائد اعظم یوتھ ونگ کے زیراہتمام اسلام آباد میں مندرکی ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم یوتھ ونگ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں سرکاری خرچے پر مندر کی تعمیر کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت یوتھ لیگ کے رہنما احسن نصیر غوری پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما محمد اشرف قریشی جہانگیر بدر پروفیسر(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

انبساط نصیر صابرانصاری نے کی جبکہ شاعر پاکستان صابر انصاری محمدابرار غوری محمد حسین قریشی شبیر قریشی چچاپپو سلطان خان عبدالستار انیس الرحمن نوید احمد کے علاؤہ دیگر معززین شریک تھے اس موقع مندر کی تعمیر کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور حکومت کو وارننگ دی گئی کہ وہ غیر ضروری اسلام پاکستان دشمن اقدامات سے باز آجائے اور عوام کے خون پسینے سیجمع قومی خزانے سے مندر کی تعمیر فوری بند کریں احسن نصیر غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسلام آباد تک احتجاج کریں گے سابق وزیر اعلی پنجاب سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر ہم پورے ملک میں سڑکوں پر نکل آئیں گے مندروں کی تعمیر اسلامی ممالک میں منع نہیں لیکن مسلمانوں کے پیسے سے تعمیر کی سخت مخالفت کرتے ہیں محمد اشرف قریشی نے اس موقع پر کہا ہم حکومت کے اتحادی ضرور ہے غلام نہیں ہے ہیں ہمارا اپنا ایک اسلامی دینی اصولی موقف ہے اگر حکمرانوں نے اپنی حرکتیں بند نہ کی تو پھر سخت ردعمل آئے گا بھارتی سرکار کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیل رہی ہے عمرانی سرکار مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جہانگیر بدر صابر حسین انصاری علی نے اپنے خطاب میں کہا ایک طرف بابری مسجد شہید کر دی گئی اور وہاں پر مندر کی تعمیر شروع ہے اور ہمارے حکمران کرتار پور راہداری کے بعد اسلام آباد میں مندر کی تعمیر میں مصروف ہیں جو ہر گز پاکستان کے مفاد میں نہیں آخر میں ملک و قوم کے استحکام ترقی عالم اسلام کے حکمرانوں کی بیداری کی دعا کے بعد بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -