شدید گرمی، مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ ٹرپنگ سے الیکٹرونکس جل کر ناکارہ

شدید گرمی، مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ ٹرپنگ سے الیکٹرونکس جل کر ناکارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی، ہارون آباد(بیورو رپورٹ،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاگرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی شہریوں کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے گلیاں بازار ویران نظر آئے گرمی سے چرند پرند سبھی متاثر جبکہ گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک اور ڈائیریا کے مریضوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ ٹیوب ویلز اور نہروں پر گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہانے والوں کا بھی رش لگا رہا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جس پر ماہرین صحت نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔ہارون آباد میں بھی ملک بھر کی طرح سخت گرمی پڑ رہی ہے مسلسل کئی دنوں سے درجہ حرارت 46 سے 47 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا ہے اوپر سے ضلع بھر میں اور خصوصی طور پر تحصیل ہارون آباد میں شدید ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے مگر جب غلطی سے شہریوں کو بجلی مل بھی جاتی ہے تو وولٹیج انتہائی کم ہوتے ہیں جس سے فریج،اے سی،ایئر کولر اور یو پی ایس وغیرہ نہیں چلتے بلکہ مسلسل ٹرپنگ سے قیمتی اشیاء جل رہی ہیں جو کہ مہنگائی اور لاک ڈاؤن کے ستائے شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔
ناکارہ