شہباز شریف کی اپنے عبوری ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیلئے لاہور ہائیکورٹ آمد

شہباز شریف کی اپنے عبوری ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیلئے لاہور ہائیکورٹ آمد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

کیس میں ضمانتی مچلکوں پردستخط کرنے کے لئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف گزشتہ روزاچانک لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے،میاں شہباز شریف اپنے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کرنے کے بعدفوری واپس روانہ ہو گئے۔ پچھلی تاریخ سماعت پر عدالت عالیہ نے میاں شہباز شریف کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کرنے کے لئے9جولائی تک کی مہلت دی تھی،گزشتہ روز میاں شہباز شریف صبح ہی مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاتارڑ کے ہمراہ اچانک لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عطا تارڑ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے میاں شہبازشریف کی آمد کو خفیہ رکھا گیا تھا۔ متعلقہ رجسٹرارآفس میں دستخط کرنے کے بعدانہوں نے ہاتھوں کو سینی ٹائز بھی کیا۔ ان کی گاڑی کو لاہورہائی کورٹ کے مسجد والے گیٹ سے اند رداخل ہونے کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

ہائیکورٹ آمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -